21 نومبر، 2022، 7:44 PM

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے میچ میں برطانوی ٹیم کامیاب

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے میچ میں برطانوی ٹیم کامیاب

فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے دوسرے میچ میں اب سے کچھ دیرقبل انگلینڈ نے اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے دوسرے میچ میں آج ایران کے فٹبال کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کے باوجود برطانیہ نے ایران کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی اور انگلینڈ نے یہ میچ  دو کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔میچ کے شروع میں ایرانی گول کیپر علی رضا بیرانوند زخمی ہو گئے جس کے  جانے کی وجہ سے ایران کو بہت نقصان ہوا اور اس سے برطانیہ کے کھلاڑیوں نے فائدہ اٹھایا۔ پہلے ہاف میں ایران کے خلاف پہلا گول بلینگھم نے کیا جبکہ تینتالیسویں منٹ میں برطانیہ کی طرف سے دوسرا گول باکایوساکا نے کیا، تیسرا گول اسٹرلنگ نے کیا۔ یہ تینوں گول پہلے ہاف میں برطانیہ کے کھلاڑیوں نے انھیں ملنے والے اچھے پاس پر کئے۔ دوسرے ہاف میں ایرانی کھلاڑیوں نے مزید بہتر کھیلنے کی کوشش کی اور کئی حملے بھی کئے مگر صرف دو گول کرنے میں کامیاب ہوئے جو مہدی طارمی نے کئے جن میں سے ایک گول پنالٹی پر کیا۔

 فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز گزشتہ روز بڑے زور و شور سے ہوا اور اسکی افتتاحی تقریب میں امیر قطر بھی حاضر ہوئے۔افتتاحی تقریب کے بعد ورلڈ کپ کا پہلا میچ البیت اسٹیڈیم میں میزبان قطر اور اکواڈور کے مابین کھیلا گیا جس میں اکواڈور نے دو گول سے اپنے میزبان کو شکست دی ۔ اس شکست کے بعد قطر ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلا ایسا میزبان ملک قرار پایا ہے جسے افتتاحی میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

News ID 1913291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha